شیکھر دھون تیز ترین 10 ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے
اوول (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی دھون تیز ترین دس سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں، دھون نے 77 اننگز میں 10 سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین 10 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کو حاصل ہے جنہوں نے 55 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ 57 اننگز میں 10 سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔