چیمپئنز ٹرافی، آئی لینڈرز نے بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملادیا
اوول( سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔اوول میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے 322 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔کپتان میتھیوز 52 اور گنارتنے 43 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہورہے اور انھوں نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔یہ سری لنکا کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف ہے جو اس سے کامیابی سے حاصل کیا ہے۔مین آف دی میچ کا اعزاز کوسل مینڈس نے نام رہا۔322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر نیشروشان ڈک وکویلا سات رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔کوسل مینڈس اور گناتھلکا دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی اور 159 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گناتھلکا 76 کے انفرادی سکور پر رن آو¿ٹ ہوئے جبکہ مینڈس بھی 89 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوگئے۔کوسل پریرا 41 کے انفرادی سکور پر ٹانگ میں تکلیف کے باعث اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا اور انڈین اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ غلط ثابت کر دکھایا۔پاکستان کے خلاف 136 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے والے روہت شرما اور شیکھر دھاون نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کی اور 138 رنز کا بہترین آغاز فراہم کر کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔روہت شرما 78 رنز بنانے کے بعد لاستھ ملنگا کی وکٹ بنے لیکن بھارت کو اس وقت دھچکا لگا جب ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ یوراج سنگھ کی اننگز بھی سات رنز تک محدود رہی۔البتہ دوسرے اینڈ سے دھاون نے شاندار بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور دھونی کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے۔وہ 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلے کے بعد پویلین لوٹے جس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے جارحانہ بیٹگ کا بیڑا اٹھایا اور ان کے 63 رنز کی بدولت انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 321 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔ہدف کے تعاقب میں نروشن ڈکویلا صرف سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعدگناتھیلاکا اور کشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کی شراکت قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب گناتھیلاکا 76 رنز کی شانداری باری کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے جبکہ سری لنکا کی پیش قدمی کو اس وقت دھچکا لگا جب مینڈس بھی غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آو¿ٹ ہو گئے۔اس کے بعد اینجلو میتھیوز اور کشال پریرا نے عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری کی لیکن 47 رنز بنانے والے پریرا کریمپس پڑنے کے سبب ریتائرڈ ہٹ ہو گئے۔میتھیوز کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے اسیلا گونارتنے کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔میتھیوز نے 52 اور گونارتنے نے 32 رنز بنائے جس کی بدولت سری لنکا نے آٹھ گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔کشال مینڈس کو شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سری لنکن ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو پاکستان کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگااور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔