ٹیم کو کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہو گا، کامران اکمل
اسلام آباد(آئی این پی) ایک انٹرویو میں قومی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ٹیم کوکارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔ قومی کو اس وقت اوپننگ بلے بازوں کی ضرورت ہے جو تیز آغاز فراہم کر سکیں۔ جدید کرکٹ میں ٹارگٹ دینے یا حاصل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ مخالف ٹیم پر تیز کھیل کر دباﺅ بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں شمولیت کے لئے اپنی پرفارمنس سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ کامران اکمل نے بتایا انگلینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام شامل نہ ہونے کا جب علم ہوا تو بہت تکلیف ہوئی۔ انگلینڈ آسٹریلیا میں میرا اسٹرئیک ریٹ اور کارکردگی کافی بہتر ہے۔قومی ٹیم کو اس وقت اچھے اسٹرئیکر بلے باز کی ضرورت ہے جو تیز کھیل کر شاندار آغاز فراہم کر سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا سلیکٹرز کو دیکھنا چاہیئے کہ ایک بلے باز لگاتار ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا رہا ہے تو اس کو ایک اننگ میں ناکام ہونے پر ٹیم سے باہر کر دیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ تین سال سے ہر ڈومیسٹک سیزن میں میری پرفارمنس میری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔