پشاور ‘ہزاروں کی جعلی کرنسی مارکیٹ میں منتقل کرنے کی کوشش ناکام ‘ ملزم کو گرفتار
پشاور(بیورورپورٹ)ٹاﺅن پولیس نے ہزاروں روپے مالیت کی جعلی کرنسی پشاور کے مارکیٹوں میں منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ روز حیات آباد میں فیز6میں معمول کے مطابق گشت اور تلاشی کے دوران حسیب ولد عاطف نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 50ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی، پولیس کے برآمد ہونے والی کرنسی کو رمضان المبارک کے مہینے میں پشاور کی مارکیٹوں میں استعمال کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی کے دوران اس کوشش کو ناکام بنا دیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کوشش ناکام