پاکستان ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ انڈر21 ٹیم کو 3-2گول سے شکست دیدی
لاہور(آئی این پی) پاکستان ہاکی ٹیم نے بڑوں کا بدلہ چھوٹوں سے لے لیا، آئرلینڈ کی انڈر21 ٹیم کو 2کے مقابلے میں3گول سے شکست دے کر 2میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔اسسٹنٹ قومی ٹیم منیجر کرنل (ر)محسن کا کہنا ہے کہ دورئہ آئرلینڈ کا بنیادی مقصد حاصل کر لیا ہے،کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ میں پلیئرز سے عمدہ کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں عبدالحسیم خان کی قیادت میں آئرلینڈ میں موجود ہے اور میزبان سائیڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئرلینڈ21 کے خلاف بھی مقابلوں کا آغاز کر دیا ہے۔