پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف فتح، سرفراز احمد نے کریڈٹ باﺅلرز کو دیدیا
برمنگھم (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کا کریڈٹ بولرز کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کےخلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر ین رہی، میچ میں کراوڈ کی کافی سپورٹ تھی جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے، مجموعی طور پر ٹیم کی بہت اچھی رہی،بھارت کے خلاف میچ میں ہم دباو میں آگئے تھے جس کے نتیجے میں نہ بولنگ اچھی ہوئی نہ بیٹنگ اور نہ ہی فیلڈنگ،نوجوان کھلاڑی دباﺅ میں جلد آجاتے ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں اور ہم غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی جس نے فرق پیدا کیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ نے فیلڈنگ پر توجہ کی ہدایت کی تھی، کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے، باﺅلرز نے وکٹیں لیں جس نے کافی مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ باﺅلرز کو دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ ٹیم میٹنگز کی بدولت کھلاڑیوں میں خود اعتمادی بڑھی۔نوجوان بلے باز فخر زمان کے بارے میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے اچھا کھیل پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے فخر کے ساتھ کراچی میں کرکٹ کھیلی ہے اور وہ ایک قابل کھلاڑی ہیں۔