چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
کارڈف (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نواں میچ گروپ اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان (آج) جمعہ کارڈف کے مقام میں کھیلے گی۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا تیسرا اور آخری میچ ہے دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش سے متاثر ہوا جبکہ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ ہارا ہے اور بغیر نتیجہ میچوں میں دونوں ٹیموں کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔