پنجاب حکومت تحفظ ماحولیات کونسل کو فوری فعال بنائے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیس برس سے غیر فعال تحفظ ماحولیات کونسل کوفعال کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر تحفظ ماحولیات کونسل کو فعال بنائے۔کونسل کے رولز بنا کر 35 ممبرز کی تعداد پوری کی جائے۔ عدالت نے حکومت پنجاب کو تحفظ ماحولیات کونسل کا پہلا اجلاس ایک ماہ کے اندر بلانے کا حکم دےدیا۔درخواست گزاراحمد قیوم نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ ماحولیاتی کونسل نے محکمہ ماحولیات اور ماحولیاتی ایجنسی کو ریگولیٹ کرنا ہوتا ہے۔بیوروکریٹ دانستہ طورپر ماحولیاتی کونسل کو فعال نہیں ہونے دے رہے۔