فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کیخلاف درج مقدمہ کا چالان 22 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم وقار کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملک آصف علی کی درخواست پر ملزم وقار علی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم نے سلطانہ اسلم کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا رکھا ہے، ملزم فیس بک پر عرب و عجم کے نام کے پیج سے بھی متنازعہ پوسٹیں شیئر کر رہا ہے۔