امیر بالاج ٹیپو کیخلاف مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کی وضاحت کے لیے طلبی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او گوالمنڈی کو بیس جون کو وضاحت سمیت طلب کر لیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی اور رضوان حنیف شیخ کی عدالت میں ملزم امیر بالاج ٹیپو کو کیمپ جیل سے جیل کی خصوصی وین میں لا کر کچہری میں پیش کیا گیا، ملزم کی پیشی کے وقت احاطہ کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔