ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بھر میں خطر ناک عمارتوں کے 124 مالکان کے خلاف کارروائی اور انہیں مسمار کرنے کا فیصلہ
فیروز والہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بھر میں خطر ناک عمارتوں کے 124 مالکان کے خلاف کارروائی اور انہیں مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رواں سال میں خستہ حال عمارتوں کو مسمار اور مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر124 عمارتوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جن میں119خطرناک عمارتوں کو مسمار کیا گیا ہے، اس طرح78میں سے54عمارتوں کی مرمت کا کام کیا گیا ہے۔