آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت14 جون تک ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت14 جون تک ملتوی کر دی جمعرات کو سماعت شروع ہوئی تو آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نا ئیک عدالت میں پیش ہوئے ریفرنس میں عائد الزامات کے دفاع اور بریت کی درخواست میں آصف زرداری کے وکیل کے دلائل موخرکر دیئے گئے بر یت کی درخواست پر وکیل صفائی کے دلائل اگلی سماعت پر بھی جاری رہےں گے ۔
زرداری/ ریفرنس