جعلی ویزے پر ملائیشیا جانے کی کوشش پر خاتون گرفتار
لاہور(خبر نگار) علامہ اقبال اےئر پورٹ پرایف آئی اے امیگریشن حکام نے جعلی ویزے پر ملائیشیا جانے والی لاہور کی رہائشی مسافر صائمہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کی رہائشی 35سالہ صائمہ لیاقت ملائشیا کے جعلی ویزہ اور جعلی ورک پرمٹ پر لاہور سے ملائیشیا جانے کی کوشش کر رہی تھی کہ شفٹ انچارج نے شک پڑنے پر اس کے کاغذات چیک کئے اور اسے گرفتار کر لیا ۔ ملزمہ کو اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ پاسپورٹ سرکل کی حوالات میں منتقل کر دیاگیاہے۔