کوٹ لکھپت:زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے نو جوان جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 22سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔ قائد ملت کالونی مےں شہبازکا گھر زیر تعمیر تھا۔ گزشتہ روز چھت زور دار دھماکہ سے نیچے آ گری۔ جس سے وہ ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔ اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔