رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ، آرام باغ کلب کی کامیانی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا چھٹا SSB کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آرام باغ کلب نے کراچی کو ئس کو باآسانی 40-77 پوائنٹس کی برتری سے جیت لیامیچ کے پہلے ہاف میں آرام باغ کو 13-40 کی برتری حاصل تھی آرام باغ کی جانب سے ان کے اسٹار کھلاڑی زین العابدین نے 2 تھر ی پوائنٹزکی مدد سے 19 راج کمار نے 18 اور جہانز یب نے 14 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کر اچی کوکوئس کی جانب سے سفیر حسین نے 12 تیمیم حسین نے 11 اور محمود حسین نے 7 پوائنٹس اسکور کئے ظفر اقبال ،طارق حسین اور نزاکت خان نے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ ضائمہ طارق ، محمدجاوید نے ٹیکنیکل آفیشلز تھے قبل ازین ٹورنامنٹ کا افتتاح کر تے ہوئے مہمان خصوصی سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر شہزاد پرویز بھٹی نے کہاکہ محکمہ کھیل وزیر کھیل سردار محمدبخش خان مھر اور سیکریٹری اسپورٹس محمدسلیم رضا کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ سندھ میں کھیلوں کی بے مثال سرپرستی کر دیا ہے اور موجود ہ بجٹ میں ان دونوں افراد کی سفارشات پر وزیراعلی سندھ نے کھیلوں کے بے مثال منصوبے منظور کئے ہیں جن کا اعلان وزیر اعلی نے بجٹ تقریر میں کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال کھیل دنیا کے مقبول ترین کھیلوں مین سے ایک ہے اور محکمہ کھیل اس کی بھر پور سر پر ستی کر تارہے گا۔