ایف پی ایس بولیوارڈ ر مال مضان کرکٹ فیسٹیول میں چار میچز کے فیصلے
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) فرسٹ ایف پی ایس بولیوارڈ ر مال مضان کرکٹ فیسٹیول کے گروپ میچز میں چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ایٹون کرکٹ کلب نے عمر سینیئر ز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ عمر سینیئر 100 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی ایٹون کے تاج الدین نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ایٹون نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کرلیا علی شاہ نے 56 اور سجاد نے 35 رنز بنائے دوسرے میچ میں انویریکس نے کراچی اسمیشرز کو 102رنز سے ہرا دیا انوریکس نے وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کئے۔ یاسر مشتاق نے 51 جبکہ سلمان علی نے 53 رنز بنائے کراچی اسمیشرز صرف 121 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ساجد احمد نے 4 اور سلمان علی نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے تیسرے میچ میں رنگون والا کرکٹ کلب نے ڈالر ایسٹ کو 100 رنز سے شکست دی ۔ رنگون والا کرکٹ کلب نے 20 اوورز مین سات وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ وقاص علی نے 46 جبکی ایم عمران نے 42 رنز اسکور کئے ڈالر ایسٹ 67 رنز بنا سکی۔چوتھے میچ میں پاکستان ائرفورس 123 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی حسیب نے 48 رنز بنائے جواب میں ایٹون نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا محمد جبار نے 54 اور جاوید عثمان نے 38 رنز بنائے۔