پاکستان کرکٹ ٹیم آخری لیگ میچ کے لئے اولڈ ٹریفرڈ پہنچ گئی
برمنگھم(اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تیسرے اور آخری لیگ میچ کے لئے برمنگھم سے اولڈ ٹریفرڈ پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ 12 جون بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے آرام کیا آج اولڈ ٹریفرڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔