عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی فلڈ لٹ کرکٹ، عبدالطیف جونیجو کی شاندار ہیٹ ٹرک
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چودھویں میچ میں ناظم آباد جیم خانہ نے صابر جیم خانہ کو 118رنز سے شکست دی۔ ناظم آباد جیم خانہ کے محمد لطیف جونیجو نے ٹورنامنٹ کی پہلے ہیٹ ٹرک کر کے اور کپتان اویس رحمانی نے شاندار سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ میچ دیر سے شروع ہو نے کی وجہ سے میچ کی ایک اننگز18اوورز پر مشتمل کر دی گئی ناظم آباد جیم خانہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے اویس احمد رحمانی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سترہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری 109رنز بنائے عمران علی نے 21رنز کی اننگز کھیلی محمد تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔صابر جیم خانہ کی ٹیم 10.4اوورز میں صرف 62رنز بنا کر آوٹ ہو گئی مطیع اللہ نے چار چوکوں اور ایک چھکے مدد سے 28رنز ناٹ آوٹ اسکور کرکے ناظم آباد جیم خانہ کے باﺅلرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی لطیف جونیجو نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے صرف پانچ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جس میں ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے جبکہ عمران علی نے آل راﺅنڈ کھیل پیش کرتے ہوئے 18رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں مہمان خصوصی زیب اقبال نے اویس احمد رحمانی کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔