چوہدری نثار نے وی آئی پی موومنٹ کے کے حوالے سے شہر اقتدار میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد کر دی
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وی آئی پی موومنٹ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں غیر ضروری روٹ لگانے پر پابندی عائد کردی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس کے جوانوں کو کھڑا کرنےکی بجائے سکیورٹی کے جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے وی آئی پیز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے.ان کا کہنا تھا کہ شدیدگرمی اور سخت سردی میں گھنٹوں پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر کھڑا رکھنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔