روزہ نفس کے سرکش گھوڑے کو لگام دینے کا نام ہے، سید منور حسن
کراچی(نیوز رپورٹر ) سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ جب ہماری ساری دوڑ و دھوب کا مقصد جسم بن جاتا ہے تو ہماری روح مر جاتی ہے، ہماری زندگی کا مقصد بدل جاتا ہے، روزہ کا مقصد روح کو بیدار کرنا اور ضبط نفس ہے۔روزہ بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ نفس کے سرکش گھوڑے کو لگام دینے کا نام ہے، روزہ پوشیدہ عبادت ہے، دین میں ڈٹ کر کھڑے رہنا صبر کا وہ مفہوم ہے جس کی تیاری کے لئے نظم صوم قائم کیا گیا ہے، اللہ نے قرآن کے بعد تمام ادیان منسوخ کر دیئے اور اس کتاب کو ہد الناس کہا۔ رمضان کی فضلیت قرآن کی وجہ سے ہے، اس لئے رمضان میں قرآن سے تعلق بڑھانا چاہئے۔ نبی کریم ﷺ نے کہا کہ میری امت کا فتنہ مال ہے ہمیں مواسات کا رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے مال میں سے فقرائ، یتیموں، بیواﺅں کا حصہ نکالنا چاہئے اور اپنے دستر خوان پر بھی سادگی اختیار کرنی چاہئے اور قوانفسکم و اہلکم نار پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ قرآن یا حدیث کا کچھ حصہ کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شریف کی برکتوں کو سمیٹنے کیلئے دورہ تفسیر، خلاصہ تراویح، افطار پارٹی کے ساتھ استقبال رمضان کے بڑے پیمانے پر پروگرامات رکھ کر ماحول بنایا جائے۔