ڈسڑکٹ سائوتھ کراچی کا کمرشل حب ہے ،ملک محمد فیاض
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ جبکہ ڈسڑکٹ سائوتھ کراچی کا کمرشل حب ہے ضلع جنوبی کی حدودمیںواقع تجارتی وکاروباری مراکز ، شاپنگ سینٹرزسمیت تمام مارکیٹوں کے اطراف سڑکوں کی تعمیر، صحت وصفائی، اسٹریٹ لائٹس ودیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی 24کھجور بازار ،غریب آباد اسٹریٹ،ریورروڈ، عبداللہ اسٹریٹ اور کھجور بازار کی اندرونی گلیوں میں مشینی استرکاری کے جاری کام کے معائینے کے موقع پر کیا۔