بستی جمال والا کھاکھی تحصیل شجاع آباد کے مسائل
بستی جمال والا کھاکھی یونین کونسل پنجانی تحصیل شجاع آباد کی آخری اور پسماندہ بستی ہے جس کی آبادی تین ہزار سے متجاوز ہے۔ بستی ہٰذا پختہ رابطہ سڑکات اور پختہ گلیوں و نالیوں سے محروم ہے۔ گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ 1946-47 سے پنجانی ڈسٹری بیوٹری (کینال) پنجابی نہری بنگلہ کے بجانب شمال نہر پر پختہ پل بنایا جائے۔ یہ مسئلہ آج تک التواءکا شکار ہے کیونکہ یہی رابطہ سڑک جلال پور روڈ تک جانے کے لئے استعمال ہوتی ہے جو مین روڈ ہے۔ بستی ہٰذا کی گلیاں‘ نالیاں پختہ نہیں ہیں۔ گھریلو استعمال شدہ پانی اور بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ ہے۔ اس بستی کے مکین اس صورت حال سے بہت پریشان ہیں اور احساس محرومی کا شکار ہیں۔ ندریں حالات استدعا ہے ارباب اختیار حق و انصاف کے تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر مذکورہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملک محمد جاوید