سری لنکا نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کرایونٹ میں شاندار واپسی کی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے
سری لنکن کپتان اینجلو میتھیونےٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما اور شیکھر دھون نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتےہوئےٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے، شیکردھون 125 ، روہت شرما 78 اور دھونی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے.
جواب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف گیارہ کے اسکور پر گری تاہم آئی لینڈرزنے بھارتیوں سے میچ چھین کر جیت کا رخ اپنی جانب موڑا۔
گونا تھیلاکا 76 اور مینڈس نے 89 بنا کر 159 کی شاندار شراکت قائم کی، کوشال پریرانے47 ، کپتان اینجلو میتھوز 52 اور گونارتنے 34 رنز بنا کر ٹیم کو48اعشاریہ چاراوورز میں فتح دلوائی.
بھارتی باولرز اور فیلڈرز سری لنکن بیٹسمینوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور کسی بھی موقع پر ایسا نہیں لگا کہ آئی لینڈرز پر بھارتی حاوی ہوئے ہوں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024