حکمران عوامی عدالت میں بری طرح ہا ر چکے ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی
کراچی ( نیو ز رپو رٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مو جودہ حکمران عوامی عدالت میں بری طرح ہا ر چکے ہیں ۔ وہ اپنی چوری چھپانے کے لئے آخری حد تک جا نے کے لئے تیار ہیں ۔ اسی لئے حکمران ٹو لے نے ایک منظم منصوبے کے تحت اداروں پر حملے کر نا شروع کر دیئے ہیں ۔ یہ با تیں انہو ں نے گز شتہ رو ز اسلا م آبا د میں پارلیمنٹ ہا ﺅ س کے با ہر اپوزیشن جما عتوں کی عوامی اسمبلی کی صدارت کے بعد صحا فیو ں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہیں ۔ ڈاکٹر عارف علو ی نے مزید کہا کہ اپو زیشن جما عتوں کی عوامی اسمبلی میں 2قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں ۔ پہلی قرار دا دما ہ رمضا ن میں پو رے ملک میں ظالمانہ لو ڈ شیڈنگ کے خلاف منظور ہوئی ۔ دوسری قرار داد وزیرا علیٰ پنجا ب شہباز شریف کی جا نب سے جے آئی ٹی پر شدید تنقید کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی ۔ اپو زیشن جما عتوں کے اراکین اسمبلی نے حکمرانو ں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ حکمران صرف اپنی چوری بچا نے اور ا پنی کر سی کو مضبو ط کر نے کے لئے پو ری حکو متی مشینری استعمال کر رہی ہے ۔