حکمران بے حسی سے باز آجائیں، طارق مدنی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربر ا ہ طا رق محمود مدنی نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجا ئیز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ماہ صیام میں اشیاءخوردو نوش پر ناجائز منافع خوری کے باعث کھانے پینے کی اشیاءعام آد می کی قوت خرید سے باہر ہیں ایک جاری بیان میں انہوںنے مزید کہا کہ اگر ناجائز منافع خوروں کے خلاف فی الفور کارروائی نہیں کی گئی تو پاکستان امن کونسل سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی اورعوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہمارا ایمان ہے کہ مظلوم عوام کے حقوق کےلئے آواز اٹھانا بھی عبادت ہے اورانسانیت کا تقاضہ بھی ہے ۔