جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر احتجاج توہین عدالت ہے:غلام عباس صدیقی
کراچی (نیوز رپورٹر )دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو قابل مذمت ہے بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے کا لائسنس کسی کو نہیں دیا سکتا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی تحریک طلباءپاکستان غلام عباس صدیقی نے تحریک کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کی جے آئی ٹی میں پیشی پر طوفان بدتمیزی برپا کرنے والے ملک وملت کے خیرخواہ ہر گز نہیں ہیں ،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں جب قانون نے نواز شریف کے بچوں کو تحقیق کےلئے بلایا ہے تو اس پر احتجاج توہین عدالت ہے ۔