اپوزیشن خودکھیلنا چاہتی ہے نہ کھیلنے دینا چاہتی ہے، ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(وقائع نگار)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم،مرکزی کابینہ اور مرکزی کونسل نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کام حکومت وقت کی وطن دشمن پالیسیوں سے حکومت کو نکیل ڈالنا ہوتا ہے لیکن اگر حکومت ملک قوم کے مفادات میں کام کر رہی ہو تو اسکو نقصان پہنچانا یا دیواریں کھڑی کرنا وطن دوستی کے زمرے میں نہیں آتا لیکن آج کل اپوزیشن والے نہ کھیلنا چاہتے ہیں اور نہ کھیلنے دینا چاہتے ہیں اس وقت کچھ چینلز اور کچھ اینکرز بھی حکومتی لوگوں کو بلیک میل کرنے میں اپوزیشن والوں سے دس قدم آگے ہیں اور اپنے اپنے چینلز پر ایسے بد اخلاق اور بد زبان لوگوں کو بلاتے ہیں جو اپنی جماعت کے منشور کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ اپنی قیادتوں کی بے داغ زندگی کو سیاہ کر دیتے ہیں لہذا ہر جماعت کو ایسے چاپلوسی لوگوں سے جان چھڑا لینی چاہیے۔