جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی ہر سازش‘ ناکام ہوگی‘ ارشد تقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نظریہ پاکستان تحریک کے بیانی چیئرمین محمد ارشد تقی نے کہا ہے کہ جے آیءٹی کو متنازعہ بنانے کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ حکمران جماعت کی دھمکیاں پانامہ کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا حربہ ہے حکمرانوں کی میگا کرپشن کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی بلا امتیاز احتساب ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ سے شاہ فیصل کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ارشد تقی ان دنوں ادائیگی عمرے کے لیے حجاز مقدس گئے ہوئے ہیں۔ ارشد تقی نے کہا کہ تواتر کے ساتھ نواز لیگ کے وزرائ‘ مشیروں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے نا صرف کا حدف جے آئی ٹی بلکہ سپریم کورٹ کے فاضل ججوں کوپانامہ کیس کی تحقیقات کو متنازعہ بنانے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور ان کے خاندان بری طرح پھنس چکا ہے جس سے نکلنا بہت مشکل ہے یہ یہی وجہ ہے کہ حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم جان چکی ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کس بری طرح سے لوٹا ہے اب انہیں احتساب کے کٹہرے میں آنا ہی ہو گا۔ قوم حکمرانوں کی جانب سے اداروں کے ٹکراﺅ کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پوری قوم سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑی ہے۔