روزہ رضا ئے خدا وندی اور تقویٰ کا ذریعہ ہے ، عبدا لقادر شیرازی
کراچی ( پ ر ) ادارہ غوثیہ امیر یہ شیرازیہ ، فیضا ن الا سلا م اور جما عت اہلسنت کے زیر اہتما م دربا ر غو ثیہ امیر یہ شیرازیہ گلشن عسکر ی میں رمضا ن المبارک کے حوالے سے تربیتی نشست کا اہتما م کیا گیا جس سے خصوصی خطاب سجا د نشین دربا ر عالیہ علا مہ صاحبزادہ پیر سید عبدا لقادر حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ روزہ رضائے خداوندی اور تقویٰ کے حصول کا ذریعہ ہے ،رمضا ن المبارک امت مصطفی ﷺ پر رب عزوجل کا عظیم انعام ہے ۔ رمضا ن المبارک اخو ت و محبت اور ہمدردی کا مہینہ ہے اس مہینہ میں نفل کا ثواب فرض اور فرض کا ثواب 70 گنا بڑھا دیا جا تا ہے ، اس مہینہ میں روزہ اور تراویح جیسی خا ص عبا دتوں کا اہتما م کیا جا تا ہے اس کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسرا دوزخ سے نجات ہے ۔ اس مو قع پر صاحبزادہ پیر سید عبد االغفور حسین شاہ شیرازی صاحبزادہ پیر سید عبد الحفیظ حسین شاہ شیرازی ، صاحبزاد ہ سید مظہر حسین شاہ شیرازی ، سید ریاض شاہ ، سید عبد لکریم ، سید نعیم شاہ امیری، صغیر احمد امیری ، حا فظ عدنا ن امیری ، رانا وقار امیری ، سید وقار امیری ، راشد علی امیری ، و دیگر مو جو د تھے ۔