وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نہ صرف تیکھے جملوں کے ماہر ہیں ، بلکہ تیراکی کے بھی ماہر نکلے,شدید گرمی خواجہ آصف کو بھی نہر پر لے گئی , ڈبکیاں لگائیں اور گرمی بھگائی
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ گرم مزاجی اور تیکھے جملے خواجہ آصف کو ہر وقت کسی نہ کسی خبر میں رکھتے ہیں مگر اب ہم آپ کو خواجہ آصف کی زندگی کا ایسا پہلو دکھائیں گے جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو جنہیں شدید گرمی نے نہر میں ڈبکیاں لگانے پر مجبور کردیا ۔
خواجہ آصف ماہر تیراک بھی ہیں ۔ خواجہ آصف نے نہ صرف نہر میں دبکیاں لگائیں بلکہ لوگوں کو ہاتھ بھی ہلایا ۔ ویسے تو نہر پر نہانے پر پابندی ہے مگر اگر خواجہ آصف ہوں تو انہیں کون روک سکتا ہے ۔