اسحاق ڈار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات مسترد کر دیں
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کو مسترد کردیا، یہ سفارشات متفقہ طور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے کمیٹی میں منظور کی تھیں جس کی بعد ازاں ایوان نے بھی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی، وزیر خزانہ نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اچھا پیغام نہیں جائے گا۔ اس سے قبل چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہیں 70ہزار روپے سے بڑھا کر 2لاکھ روپے تجویز کی تھیں۔