برطانیہ میں واجد شمس الحسن کو نئے ہائی کمشنر کی تقرری تک کام کرنے کی ہدایت
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو نئے ہائی کمشنر کی تقرری تک کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے جلیل عباس جیلانی کی ملاقات کے بعد دفتر خارجہ نے ہائی کمشن کو آگاہ کیا۔ واجد شمس الحسن نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی حیثیت سے دو روز پہلے چارج چھوڑ دیا تھا۔