کھنڈہ(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سینئر نا ئب صدر حاجی ذوا لفقا ر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح دی تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہونے والی غلطیاں پوری قوم مہنگائی بیروزگاری اور دیگر مسائل کی شکل میں بھگت رہی ہے اب حکومت بحرانوں پر قابو پانے کے لیے شبانہ روز کاوشیں کررہی ہے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے غریب عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دینے کی پالیسی کو اپنایا ہے اور ماضی گواہ ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی پی ٹی آئی نے جس طرح ملکی معیشت کو زمیں بوس کیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے والی اپوزیشن اپنے ماضی پر غور کرے پاکستان اب مسائل کی دلدل سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے معیشت میں بہتری سے مہنگائی میں کمی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور ناکام ترین دور تھا سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے آپ کو بڑالیڈر سمجھنے والے نے ملک کا ستیا ناس کردیا تھا ۔