1122 ننکانہ کا محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو پلان جاری 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ضلعی ہیڈ کوارٹر ز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں محرم الحرام کے تناظر میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ میٹنگ میں تمام ریسکیو آفیسرز ، انچارجز اورمیڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری ریسکیو کور پلان کے مطابق افسروں اور ریسکیورز اپنی ڈیوٹیاں بطریقِ احسن سرانجام دیں۔ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اے کیٹگری اور بی کیٹگری کی مجالس اور جلوسوں کو مکمل ریسکیو کور مہیا کیا جا ئیگا۔ تحصیل کی سطح پر ریپڈ ریسکیو ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ریسکیوسروسز کیلئے ریسکیو سٹیشن پر موجود رہیں گی اور موبائل پوسٹیں جلوسوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو سروسز کو یقینی بنائیں ۔ محرم الحرام میں 285 ریسکیو افسران، ریسکیورز ، موٹربائیک ریسکیو سروس اور 130 ریسکیو محافظ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...