ننکانہ : ڈسٹرکٹ ہسپتال کی فارمیسی سے ادویات چوری کرنیوالا پکڑا گیا‘ مقدمہ درج

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال کی فارمیسی سے ادویات چوری کرتے ہوئے ارشد مسیح رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، ہزاروں روپے مالیت کی ادویات برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال عمران شاہ نے دوران وزٹ ارشد مسیح کوآئوٹ ڈور فارمیسی سے ادویات چوری کرتے پکڑ کر ہزاروں روپے مالیت کی ادویات برآمد کر لی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ڈسپنسرسٹور سٹوڈنٹ شیرزا اشفاق اور محبوب عالم وارڈ سرونٹ بھی میرے ساتھ ادویات کی چوری میں ملوث ہیں پولیس تھانہ سٹی نے ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ کی مدعیت میں 3 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...