خواتین کے لیے بہترین دس عرب ممالک کی فہرست برائے سال 2021 جاری ہوئی ہے جس میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ سعوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی مجلہ سی ای او ورلڈ نے معاشرتی، معاشی اور مساوات کے علاوہ حقوق کی فراہمی کی بنیاد پر ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں دنیا کے دس ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جسے خواتین کے لیے سو فیصد محفوظ قرار دیا جاسکتا ہے تاہم بعض ممالک تحفظ کے لحاظ سے دوسرے ممالک سے بہتر ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحی پالیسیوں کے باعث سعودی عرب میں خواتین کو بہترین مواقع کے ساتھ مردوں کے ساتھ مساوی حقوق فراہم کئے جا رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ تحفظ کے لحاظ سے سعودی عرب دیگر عرب ممالک کے مقابلے میں سرفہرست ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38