حافظ آبادـ:علامہ رانا محمد اصغر چشتی ؒ کا تعزیتی ریفرنس آج ہوگا
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اہلسنت کے معروف عالم دین علامہ فیصل ندیم کیلانی کی زیر صدارت ممبر ضلعی امن کمیٹی اور ضلعی ناظم اعلی جماعت اہلسنت علامہ رانا محمد اصغر چشتی ؒ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس آج بعدنماز مغرب جامع مسجد عثمانیہ ساگر روڈ حافظ آباد میں منعقد ہوگا ۔جس میں قرآن خوانی کی جائے گی۔اور علماء اکرام انکی دینی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔