لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے ہفتہ کے پانچ دنوں کے لئے بنکوں کے لئے نئے اوقات کا ر کا اعلان کیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کےجاری ہونے والے سرکلر کے مطابق تمام بینک پیرسےجمعرات تک صبح 9 بجےسےشام 5:30(پانچ بجکر تیس منٹ)تک کھلےرہیں گےاوران دنوں میں دوپہر 1:30 (ایک بجکر 30 منٹ )سے 2 بجےتک کھانےاورنمازکا وقفہ ہوگا جب کہ جمعہ کوبھی تمام بینک صبح 9 بجےسےشام 5:30(پانچ بجکر تیس منٹ)تک کھلے رہیں گےتاہم نمازجمعہ اورکھانےکے لئے وقفہ دن ایک بجےسے2:30 (دو بجکر 30 منٹ تک)بجےتک ہوگا۔ قبل ازیں مرکزی بینک نےکورونا وائرس کی وجہ سےتمام بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی کی تھی. سٹیٹ بینک کےجاری ہونے والے سرکلر کے مطابق 13 جولائی سے تمام بینک نئےاوقات کارپرعمل درآمد کےپابند ہوں گے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024