سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے عوام کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہئے: خالد جاوید وڑائچ

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف ضلع ملتان کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی صدارت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کے جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جس کو حل کرنا حکومت ،ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور تنظیموں کا فرض ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ ساڑھے تین کروڑ عوام کی سہولت کے لئے کیاگیا ہے تو عوام کی رائے کو مقدم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں مزید کہا کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا فیصلہ جنوبی پنجاب کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی تمام کی مشاورت سے کیا جائے جتنی سہولیات کسی دارلخلافہ میں ہونی چاہیں وہ سب ملتان میں موجود ہیں جبکہ کسی بھی دوسرے شہر میں موجود نہیں۔ ملتان کے علاوہ کوئی شہر قابل قبول نہیں ہے۔