کرونا کا خطرہ ٹلا نہیں‘ غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے : پیر ناصر شاہ
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )سابق صدر موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عید الاضحی کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں عیدالفطر پر کئے گئے فیصلوں کو ہر صورت پیش نظر رکھے گی کرونا وائرس کا خطرہ ہمارے سروں سے مکمل طورپر ٹلا نہیں ہے اس لئے ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔