راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیاں، اسلام آباد سے لڑکا اغواء
راولپنڈی۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیاں اغواء کرلی گئیں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو بے آبرو کرنے والے کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی اسلام آباد سے لڑکا اغواء ہوگیا تھانہ سٹی کوظفر اللہ نے بتایا کہ گارڈن کالج روڈ پر میری بہن ثمینہ کو ملازموں سمیت اغواء کر لیا گیا تھانہ روات کو محمد حنیف سکنہ بڑا میرا نے بتایا کہ میری19 سالہ بیٹی انعم حنیف لا پتہ ہے ہم نے اپنے طور پر تلاش کیا جو نہ ملی ہے میری بیٹی گائوں کے ایک گھر میں بیوٹی پارلر کا کام سیکھتی تھی بچی کی تعلیم مڈل ہے میری بیٹی کو نامعلوم افرادنے اغواء کر لیا ہے بیٹی گھر سے ایک لاکھ روپے نقد اور دو جوڑے کپڑے بھی ہمراہ لے گئی تھانہ پیرودھائی کو نسرین بی بی نے بتایا کہ بنگش کالونی میں مدعیہ پرائیویٹ بس کمپنی میں ملازمت کرتی تھی کہ اسی دوران معظم ریاض سے ملاقات ہوئی جس نے شادی کا جھانسہ دے کر مجھ سے آٹھ لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات لے لئے وہ مجھے بے آبرو بھی کرتا رہا سات ماہ سے حاملہ ہوں وہ نکاح بھی نہیں کر رہا اب جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں تھانہ ٹیکسلا کوزین علی نے بتایا کہ محلہ پڑی میں میری ہمشیرہ فردہ کوملزمان رمضان،جعفروغیرہ نے اغواء کرلیاہے تھانہ سہالہ کو ظہیر احمد نے بتایا کہ روات میں مدعی کے 17 سالہ بیٹے فہد کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے ۔