کمشنر مردان اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اپیل
مکرمی : وزیراعظم ، آئی جی خیبرپختونخوا اورکمشنر مردان سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ میری داد رسی کریں میری زمین مردان میں ہے جس پر مخالفین نے عرصہ دراز سے قبضہ کیا ہوا ہے عدالت نے بھی فیصلہ میرے حق میں دیا تھا مگر مجھے آج تک قبضہ نہیں ملا ۔مخالفین نے الٹا مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ۔وزیراعظم ، آئی جی خیبرپختونخوا اورکمشنر مردانمجھے زمین کا قبضہ واپس دلانے میں مدد کریں اور جان کا تحفظ بھی دیں (عبد الرحیم قلندر مجیدآباد مردان03418097833)