پیف پارٹنرز کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے‘ پیف اور پیما کو انرولمنٹ
لاہور (پ ر) پی پی آئی کے چیئرمین حامد ناصر اور جنرل سیکرٹری غلام شبیر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پیف پارٹنرز کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔ پی ای ایف پارٹنرز اور پیما کو انرولمنٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کی مکمل ادائیگیاں فی الفور کی جائیں اور نئے داخلوں کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان‘ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور‘ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی‘ وزیر قانون راجہ بشارت‘ چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ایم ڈی پیف کی طرف سے غیرقانونی طریقے سے کینسل کئے گئے سکولز کو بحال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے پیف سکولز کو سپیشل ریلیف پیکج دیا ہے۔