مقبوضہ کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی بن چکا ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراد حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنا عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی بن چکا ہے۔ بھارت آزادی کا جذبہ گولی‘ لاٹھی سے دبا نہیں سکتا۔ لاک ڈاؤن کا ایک برس مکمل ہونے کو ہے مگر بہادر کشمیریوں نے بھارت کی ہر چال ناکام بنا دی۔ ہر پاکستانی مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت کو اپنے مظالم کا جواب دینا پڑے گا۔ آزادی کشمیر کی منزل اب دور نہیں۔