حج ایس او پیز کا اعلان خوش آئند ہے: میاں جمیل
لاہور (پ ر) حج کے لئے ایس او پیز قابل تحسین ہیں۔ خیرمقدم کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے حج کے لئے انتظامات کر کے افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر حجاج کرام عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔ میاں
محمد جمیل نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی خوش آئند ہے کہ عازمین حج میں سعودی کے باشندے 30 فیصد جبکہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری 70 فیصد ہونگے۔ میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ سعودی عرب یقینی بنائے کہ ان 70 فیصد غیرملکی عازمین حج میں پوری دنیا کے کونے کونے سے نمائندگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ امت کرونا جیسی وباؤں کے مکمل خاتمے کے لئے رب کریم کے حضور دعائیں کرے۔