آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام کرونا کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا
لاہور (پ ر) محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبر ہال میں ملک میں کرونا وائرس کی وباء کو ختم کرنے کے لئے اجتماعی دعا کی۔ ڈیوٹی پر کرونا سے محکمہ بجلی واپڈا کے فوت ہونے اور محکمہ بجلی کے ڈیوٹی پر شہید کارکنوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقعہ پر قرآن خوانی کی سادہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی تدابیر کا سختی سے عمل فرمائیں اور بجلی کے کام پر سیفٹی کے اصولوں کے خلاف ہرگز کام نہ کریں بلکہ ان پر عمل نہ ہونے پر آپ کام سے انکار کر دی۔