انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے فائدہ ہوگا:یاسر شاہ
ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے معروف سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، میزبان ٹیم کے خلاف گگلی اور بریک میرا اہم ہتھیار ہوں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موسم کی کنڈیشن سے پاکستان کو بہت مدد ملے گی۔ ہمارے کھلاڑیوں کو غیر تجربہ کار کہنا درست نہیں، ہمارے نوجوان باؤلرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے، محمد عباس کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، شاہین شاہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نسیم شاہ بھی بہترین فارم میں ہیں۔
انگلینڈ کی وکٹوں پر گیند سوئنگ ہونے کا فائدہ ملے گا۔ گگلی اور بریک میرے اہم ہتھیار ہوں گے۔