انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کوچ کے معاہدے میں توسیع
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کوچ نوید نواز کے ساتھ معاہدے میں تین سالہ توسیع کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نوید نواز کو 2018ء میں ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور انکی کوچنگ میں اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نظام الدین چودھری نے کہا کہ ہم نے انڈر 19 ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ رچرڈ سٹونیر کے معاہدے کو بھی 2022ء تک بڑھا دیا ہے۔