خیبرپختونخوا کے وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کو بطور صنعت فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔آج شندور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں سلامتی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے جس سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملی ہے۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ حکومت سیاحوں کی سہولت کیلئے شندور میں سہولیات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے سیاحت کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024