سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم لحق نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے غربت ،مہنگائی ، بیروزگاری، منافرت اوردھوکا دہی کاخاتمہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ایک سوال پرمعاو ن خصوصی نے کہاکہ عدالت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم صفدر کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیوکی تحقیقات کرے گی۔نعیم الحق نے کہاکہ مسلم لیگ نوازنے اپنے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلوں پر ہمیشہ تنقید کی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرسکتی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024